06-Apr-2022 لیکھنی کی کہانی -
مزاحیہ غزل
پیپر میں کیا چھپے گا سرکار طے کرے گی
چینل پہ کیا چلے گا سرکار طے کرے گی
ہم کھائیں گے چکن یا کھائیں گے آلو بینگن
اب گھر میں کیا پکے گا سرکار طے کرے گی
سرکار کو ہماری اب کام کچھ نہیں ہے
اب کس کا گھر جلے گا سرکار طے کرے گی
کلیاں کہاں کھلیں گی کانٹے کہاں آگیں گے
سوکھا کہاں پڑے گا سرکار طے کرے گی
کالج کی ڈگریوں کو کوڑے میں پھینک دیجے
اب کون کیا بنے گا سرکار طے کرے گی
ای ڈی یا سی بی آئی آزاد کون ہے اب
چھاپہ کہاں پڑے گا سرکار طے کرے گی
کس کے بکیں گے برتن برباد کون ہوگا
اور کس کا گھر بھرے گا سرکار طے کرے گی
مرضی سے آپ اپنی اب بول نہ سکو گے
اب کون کیا کہے گا سرکار طے کرے گی
گھوڑی چڑھے گا دولہا بیٹھے گا یا گدھے پر
باجہ کہاں بجے گا سرکار طے کرے گی